• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس کا نفاذ: گلگت بلتستان میں دوسرے روز بھی ہڑتال

Tax Implementation Strike On Second Day In Gilgit Baltistan

گلگت بلتستان میں ٹیکس کے نفاذکے خلاف انجمن تاجران کی اپیل پر دوسرے روز بھی ہڑتال کی جارہی ہے ۔دوسرے شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔

گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی اپیل پر دوسرے روز بھی دیامر ،گلگت،اسکردو،کھرمنگ، شگر، گانچھے ،غذر،ہنزہ اور نگر میں ہڑتال ہے ۔ ہڑتال کے دوران کاروباری مراکزاور بازار بند ہیں ،دفاتر میں حاضری بھی معمول سے کم ہے ۔

کئی شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کےصدر مولانا سلطان رئیس کےمطابق نماز جمعہ کے بعد گلگت بلتستان کے تمام ضلعی ہیڈکواٹرز میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور جلسے کیے جائیں گے ۔

 

تازہ ترین