وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہناہےکہ ہمیں یہاں دھرنوں کا مقابلہ نہیں کرنا، ہمارا مقابلہ بھارت اور اس خطے کی دیگر معیشتوں سے ہے، نہ بھارت میں دھرنے ہیں اور نہ ہی بنگلادیش میں۔
احسن اقبال نے مخالفین کو دھرنا سیاست چھوڑ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں ساتھ چلنے کی پیشکش کی، انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹانگیں کھینچنے کی سیاست کو ترک کرنا چاہیے۔
وزیرداخلہ احسن اقبال تھرپارکر میں کول مائننگ فیلڈ بلاک 2 کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔
وزیرداخلہ احسن اقبال کراچی سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ایک روزہ دورے پر تھرکول پہنچے، انہوں نےسی ای او سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی شمس الدین احمد شیخ کے ہمراہ مائیننگ بلاک کا دورہ کیا،جہاں اینگر کول مائننگ کمپنی کے سی ای او شمس الدین شیخ نے انہیں بریفنگ دی۔