• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی کنارے اور غزہ میں مظاہرے، اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی شہید

Protest In West Bank And Gaza Palestinian Killed In Israeli Firing

مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں امریکی فیصلے کے خلاف مظاہرے آج بھی نکالے گئے، اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

Palestine-Killed222

جمعہ غضب کے نام سے فلسطین بھر میں آج بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا القدس کو اسرائیل کا دار الحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف مظاہرے نکالے گئے، اس سلسلے میں سب سے بڑا مظاہرہ مسجد اقصیٰ کے باہر نکالا گیا۔

جہاں پر پینسٹھ ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد امریکا اور اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا۔ جبکہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں سمیت غزہ پٹی میں بھی مشتعل فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔Palestine-Killed333

غزہ پٹی کا علاقہ جبالیا میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین