بھکر میں شاہ عالم کے قریب مہر ایکسپریس گنے سے بھرے ٹریلر سے ٹکرا گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن اور 2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے میں ٹرین ڈرائیور سمیت4 مسافر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ریسکیو و امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
حادثےکا شکار ٹرین راولپنڈی سے ملتان جارہی تھی جبکہ حادثے کے بعد 128ڈاون ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی تاہم حادثہ ٹریلر کے پٹڑی میں پھنس جانے کے باعث پیش آیا ہے۔