• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی کمر کی تکلیف بڑھ گئی، ڈاکٹرز کااسپتال داخل ہونیکا مشورہ

Todays Print

لندن(مانیٹر نگ سیل) اسحاق ڈار کی ایم آر آئی رپورٹ کے مطابق سینیٹر کی گردن کے کئی مہروں کی درمیانی ڈسک پھیل گئی ہیں۔گزشتہ روز اسحاق ڈار کی کمر کی ایم آر آئی کی گئی تھی جس کی رپورٹ آگئی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق اسحاق ڈار کی گردن کے کئی مہروں کی درمیانی ڈسک پھیل چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے اسحاق ڈار کو ہسپتال میں داخل ہونے کی ہدایت کی ہے، پہلے دواؤں اور انجکشن سے علاج کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر دواؤں اور انجکشن سے فرق نہ پڑا تو اسحاق ڈار کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن ہو گا۔خیال رہے کہ اسحاق ڈار کو آمدن زائد اثاثے بنانے کے کیس کا سامنا ہے اور چند روز قبل احتساب عدالت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسحاق ڈار کو ایسی کوئی تکلیف نہیں ہے جس کا علاج پاکستان میں نہ ہو سکے۔اسحاق ڈار گزشتہ ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔

تازہ ترین