اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے وزیراعظم کویاددہانی کا خط لکھا ہے، خط میں حیدرآباد، سکھر موٹروے پر شدید تحفظات کااظہار کیاگیا، خط میں لکھا ہے کہ یہ پاکستان کامہنگا ترین منصوبہ ہے اپنے پہلے خط میںمتبادل پلان بھی پیش کرچکا ہوں۔ جس میں یہ منصوبہ 260 ارب کی بجائے50 سے 60 ارب میں مکمل کیا جاسکتا ہے اور قومی خزانے کو تقریباً 200 ارب کی بچت ہوسکتی ہے، مگر افسوس آپ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا، منصوبے کی اہمیت نےمجھے پھر مجبور کیا ہے کہ آپ کو اس پر دوبارہ یاد دہانی کا خط لکھوں تاکہ ملکی خزانہ بچایا جاسکے، امید ہے کہ آپ میری سفارشات پر ملکی مفاد کومدنظر رکھتے ہوئے غور کرینگے۔