ملتان میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کرپشن کی تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 26 دسمبر کو اجلاس طلب کر لیا۔
ملتان کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے کروڑوں روپے کرپشن کے معاملہ کی تحقیقات کے لئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے دو رکنی ٹیم بنا دی ہے جو اپنی انکوائری رپورٹ تین روز میں پیش کرے گی ۔
دوسری جانب بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 26 دسمبر کو اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں ایم ڈی عمران نور کی کروڑوں کی کرپشن کا معاملے پر بات کی جائے گی ۔
ایم ڈی عمران نور پرسابق چیئرمین اعجاز نون کے جعلی دستخط کرکے کروڑوں روپے نکلوانے کا الزام ہے جس کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں ہوا ہے ۔
اعجاز نون کا کہنا ہے کہ ان کے جعلی دستخط کیے گئے یہ معاملہ وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔