خیرپور(بیورورپورٹ) ڈاکو گر وہوں کے خلاف سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ʼ آپریشن تین روز قبل دریائے سندھ کے بائیں کنارے فیض محمد بنڈو ،عبدالرحمان انڑ،پریالو اوراحمد پور کے جنگلات میں شروع کیا گیا تھا جنگلات میں آپریشن کی منصوبہ بندی نئے ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے چارج سنبھالنے کے بعد کی اور جنگلات کا محاصر ہ کر کے پولیس فورس کو جنگلات میں اتار اپولیس ذرائع کے مطابق تین روز کے سر چ آپریشن میں احمدو ناریجو ،رحیم بخش پھلپوٹو اور دیگر خطرناک ڈاکو گر وہوں کے سو سےز ائد خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے 20مسروقہ موٹر سائیکلیں اور بھاری ا سلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ ڈاکو ؤں کی 15سے زائد کمین گاہیں نذر آتش کر دی گئیں سر چ آپریشن کے دوران 2 ڈاکوؤں کوزخمی حالت میں پکڑ لیا گیا تمام ڈاکو گر وہوں کا خاتمہ کرنے تک جاری رکھا جائے گا واضح رہے کہ گذشتہ تین ماہ سے خیرپور ضلع میں ڈاکوؤں کی سرگرمیاں بڑھ گئی تھیں خاص طور پر پریالو،احمد پور،ہنگورجہ،رسول آباد اور دیگر علاقوں میں ڈاکو راج قائم ہو گیا تھا نئے ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے خیرپور کا چارج سنبھالنے کے فوری بعد ڈاکو گر وہوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر سر چ آپریشن شروع کر ایا ہے ۔