ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمدکی سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی اور ایس ایس پی آپریشنز ملتان ڈاکٹر فہد کے ہمراہ پولیس لائنز ملتان میں کرائم میٹنگ کی گئی۔ انہوں نے حکم دیا کہ اپنے ضلع میں ہونے والے کرائم پر کنٹرول کریں۔ ہر ایس ڈی پی او ہفتہ میں کم از کم ایک سڑ ک کو سیف اسٹریٹ کے طور پر دیگا۔حساس مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ بنک، چرچز اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات دیں۔