ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کے چیئرمینوں پر مشتمل ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمینوں کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا۔ اجلاس میں چیئرمینوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صرف عوامی مفاد کے لئے بات کریں گے اور ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔ اس گروپ کا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے۔ اجلاس میں چیئرمینوں نے میئر چودھری نویدالحق ارائیں سے مطالبہ کیا کہ وہ میونسپل کارپوریشن میں فوری طور پر چیئرمینوں کی عزت نفس کی بحالی کے لئے اقدامات کریں۔ اجلاس میں رسالت خان شیروانی، شیخ محمد رفیق، حاجی محمد صدیق، اختر عالم قریشی، رانا اشرف تاج، جلیل خان بابر، مرزا سرفراز بیگ، ماسٹر سعید انصاری، حامد ارائیں، شیخ فیاض، زاہد عدنان گڈو، اعجاز فخر، ضرار خان، رانا امجد اور زاہد خان نے شرکت کی۔