• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلا وزیر اعظم نامزد کرنے کا میاں نواز شریف کا فیصلہ قوم کے دل کی آواز ہے، ملک نور اعوان

ٹوکیو(عرفان صدیقی )مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کو ن لیگ کی جانب سے اگلا وزیر اعظم نامزد کرنے کا میاں نواز شریف کا فیصلہ قوم کے دل کی آواز ہے یہ بات ملک نور اعوان نے یوتھ ونگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری طارق گجر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ملک نور اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت پاکستان کی مضوط ترین سیاسی جماعت ہے جس میں یوتھ ونگ کا کردار انتہائی اہم ہے جس میں کیپٹن صفدر جو یوتھ ونگ پاکستان کے صدر ہیں جبکہ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر عابد شیر علی نے بھی یوتھ کو متحرک کرنے میں کردار ادا کیا ہے ، اس موقع پر یوتھ ونگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری طارق گجر نے نے کہا کہ ملک نور اعوان کی پارٹی کے لیے خدمات قابل تاثیر ہیں جن کی ن لیگ کی قیادت بھی قدر کرتی ہے انھوں نے کہا کہ اس وقت ن لیگ کو یوتھ ونگ کی کارکردگی کی اشد ضرورت ہے یوتھ ونگ ہی ہے جو مشکل وقت میں میاں نواز شریف کے ساتھ سڑکوں پر آئی ہے اور پارٹی نے یوتھ ونگ کے کارکنوں کے لیے دل اور دروازے کھول رکھے ہیں ، طارق گجر نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے بیٹوں کی طرح مشکل وقت میں میاں نواز شریف کا ساتھ نبھایا ہے جس کی قوم قدر کرتی ہے ۔
تازہ ترین