• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور اور کوہاٹ میں ایڈز کےشکار6ہزارمریض رجسٹرڈ

پشاور(نمائندہ جنگ )خیبرپختونخواکے دو اضلاع میں2017کے دوران ایچ آئی وی سے متاثرہ6ہزار سے زائد مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جن میں 1400سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق پشاورفیملی کیئرسنٹرمیں رواں سال 5460افراد جبکہ کوہاٹ ٹیسٹنگ سنٹر میں 727افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی جس کے بعد انہیں متعلقہ سنٹرز میں رجسٹرڈ کردیا گیا ، اس طرح کل 6187متاثرہ افراد میں 1483خواتین اور 240میل اینڈ فی میل بچے بھی شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت نے مرض پر قابو پانے کیلئے انٹیگریٹڈ ایچ آئی وی /ایڈز ، ہیپاٹائٹس اینڈ تھیلیسیمیا کنٹرول پروگرام خصوصی طور پر شروع کیا جسکے تحت صوبے کے 9 اضلاع میں قائم سنٹرز میں جدید طریقے سے ایچ آئی وی /ایڈز کے مریضوں کاٹیسٹ اور کائونسلنگ کے علاوہ انہیں مفت ادوایات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے جبکہ متاثرہ ماں سے بچے اور پارٹنرتنظیم نئی زندگی کے تعاون سے نشئی افراد میں وائرس کی منتقلی کی روک تھام پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ افراد کی سکریننگ انتہائی پوشیدہ طریقے سے کی جاتی ہے اور مریض کا نام ظاہر نہیں کیا جاتا تاہم مرض کو چھپانے کی بجائے لوگوں کوبروقت ٹیسٹ اور علاج کرانا چاہیے تاکہ وہ ایڈز کا شکار نہ ہوں۔
تازہ ترین