• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا عوامی تحریک کے کنونشن میں شرکت سے انکار، شاہ محمود کی قیادت میں 4رکنی وفد شرکت کریگا

لاہور (فاخر ملک /اکنامک رپورٹر)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک کی 30دسمبرکو ہونے والے کنونشن میں شرکت سے انکار کر دیاہےاس کی وجہ مبینہ طور پر پیپلز پارٹی کےآصف علی زرداری کی شرکت ہے تاہم تحریک انصاف کا چار رکنی وفد کانفرنس میں شرکت کریگا،جس کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے ۔وفد کے ارکان میں متوقع طور پر تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی شفقت محمود ، چودھری سروراور سینئر رہنما اعجاز چودھری شرکت کرینگے۔ اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے 30دسمبر کو آصف زرداری آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ان ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2018ء کے الیکشن کے قبل از وقت انغقاد کیلئے دبائو بڑھانے کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔اور توقع ہے کہ 20جنوری سے شروع ہونیوالے ہفتہ اور متوقع طور پر تیسرے یا چوتھے ہفتے کے دوران صرف اسمبلی توڑنے پر اکتفا نہیں کیا جائیگا بلکہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی میں بھی استعفے دے دینگے۔ان ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی دوسری جماعتوں کو استعفوں کیلئے آمادہ کیا جا رہا ہے اور تحریک انصاف کے متوقع استعفے آنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے دیدیں گے۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکمت عملی یہ ہے کہ نگران حکومت کے جون2018ء کے قیام کی بجائےاس مرحلہ کو جلد طے کیا جا ئے اور الیکشن جولائی یا اگست کے مہینہ کے دوران کرانے کیلئے مسلم لیگ (ن)کی حکومت پر دبائو بڑھا کراس کی راہ ہموار کی جائے۔
تازہ ترین