• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،متعدد افراد گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 6افراد کو گرفتار کرتے 128 لٹر شراب برآمد کرلی ، ملزمان میں مشتاق عرف سونڈو ، علی عباس ، محمد منظور، عابد، نعیم اور محمد علی شامل ہیں ، پولیس نے تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر دلدار ، حمزہ ،عبداللہ، شاہنواز اور میر حسن کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے کار پرجعلی نمبر پلیٹ لگانے پر مختیار کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے منظور سلطان ، توقیر احمد ، مقصود احمد اور توقیر کیخلاف بغیر اجازت مکان کرائےپر دینے پر ،فرحت عباس کو بجلی چوری کرنے پر ، مقصود مائی کو بھیک مانگنے پر گرفتار کر لیا ، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدما ت درج کر لئے ۔
تازہ ترین