اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات اس کا قانونی حق تھا ۔
سکھر میں نجی اسکول کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کی صورت میں نوجوان لیڈر دیا ہے۔
ان کا کہناتھاکہ بلاول 68 سال کا ینگ لیڈرنہیں اصل نوجوان لیڈر ہے، عمران خان کے پیچھے جو نوجوان ہیں وہ پریشان ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ ملک میں غیر یقینی ہے حالات اچھے نہیں ہیں، امریکا کا لہجہ ترش ہوتا جارہا ہے ہمیں بھٹو جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ مصطفی کمال پریشان بچہ ہے،وہ ایک ساتھ بیٹھ کر پھر بکھر جاتے ہیں، جی ڈی اے جیسے الائنس بنتے رہے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں۔