• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹائیگر زندہ ہے‘ 3 دن میں114کروڑ کی آمدنی

Tiger Zinda Hai Earn 114 Crore In 3 Days

بالی وڈ کے دبنگ ایکٹر سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘نے تین دن میں 114کروڑ روپے سے زیادہ پیسےکما کربالی ووڈ کی تاریخ رقم کردی۔

’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے ابتدائی 3 دن میں سب سے زیادہ پیسے کمائے۔

یہ دوسری بھارتی فلم ہے جس نے ابتدائی 3 دن میں سب سے زیادہ پیسےبٹورے جبکہ اس سے قبل’باہوبالی2‘نے ابتدائی 3 دن میں’540 کروڑکمائےتھے۔

’ٹائیگر زندہ ہے ‘میں سلمان اور کترینہ نے پاکستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹس کا کردار اداکیا ہے۔

مجموعی طور پر ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان کی 12 ویں فلم ہے، جو 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی جبکہ ان کی ایسی تیسری فلم ہے جوابتدائی تین دنوں میں ہی 100 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین