سراج الحق کا لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آیندہ الیکشن میں تحریک انصاف سے اتحاد نہیں کرینگے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی اور نظریاتی جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ آیندہ الیکشن میں حصہ لیں گے، ایم ایم اے کو دوبارہ فعال کرنے میں کسی خفیہ ہاتھ کا عمل نہیں تھا۔
ماڈل ٹاؤن انسانیت سوز واقعہ تھا، ہم طاہر القادری کے ساتھ ہیں، پاکستان میں قیادت کا فقدان ہے حقیقی جمہوری پسند حکومت کی ضرورت ہے۔
بر وقت انتخابات اور احتساب کےحامی ہیں احتساب کے بغیر نظام کی تبدیل ممکن نہیں ہے، افراد کی تبدیلی کا تماشا بہت ہوچکا، اب نظام کی تبدیلی ضروری ہے۔
31 دسمبر تک فاٹا کا انضمام نہ ہوا تو پھر اگلہ لائحہ عمل اختیار کریں گے، 31 دسمبر کے بعد دوبارہ اسلام آباد کا رخ کریں گے، دھرنے کے بغیر حکومت کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی ہے۔