• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادیٔ چترال میں نیشنل بینک کی اسلامی بینکاری شاخ کا افتتاح

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر،سعید احمد نے وادیٔ چترال اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور علاقہ میں اسلامی بینکاری شاخ کا افتتاح کیا۔تقریب میں چترال کے ڈپٹی کمشنر، ارشاد احمد سودھر، رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین، اراکین صوبائی اسمبلی سلیم خان، سعید سردارحسین شاہ اور چترال اسکاؤٹس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین سمیت مقامی معززین نے بھی شرکت کی۔بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شاخ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد احمد سودھر اور نیشنل بینک کے صدر نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس موقع پر منتخب نمائندے، اعلیٰ سرکاری عہدیدار اور کسٹمرز کے علاوہ نیشنل بینک کے اعلیٰ افسران محمد عاصم اختر، سید وسیم اختر اور صائمہ رحیم بھی موجود تھے۔
تازہ ترین