• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان بار معاملہ،غلط بیانی پر لاہور ہائیکورٹ بار کا رجسٹرار کو ہٹانے کا مطالبہ

لاہور (نمائندہ جنگ) ملتان بار معاملے پر غلط بیانی کرنے پر لاہور ہائیکورٹ بار نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ،لاہور ہائیکورٹ بار نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ ملتان بار معاملے پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید انور رضوی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف جسٹس پاکستان سے جھوٹ بولا اوررجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بار اور وکلاء میں تنازعہ کا سبب بنے،ملتان بار معاملے پر غلط بیانی کرنے پر چیف جسٹس پاکستان نے رجسٹرار کی سرزنش بھی کی ،ماضی میں بھی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بار اور بنچ میں تنازعے کا باعث بنتے رہے ہیں اسلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو عہدے سے ہٹائیں ،اس سلسلہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو تحریری طور پر مطالبہ بھی پیش کیا جا ئیگا۔
تازہ ترین