• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ڈےپر ملتان آرٹس کونسل میں فن مصوری کے مقابلوں کے نتائج جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)قائد اعظم ڈے کے حوالے سے ملتان آرٹس کونسل میں ہونے والے فن مصوری کے مقابلوں کے نتائج کا اعلان کردیاگیا،23دسمبر کو ملتان آرٹس کونسل میںقائد اعظم محمد علی جناح کا پورٹریٹ بنائے کا مقابلہ ہوا جس میں32طلبہ و طالبات نے شرکت کی ،آرٹس کونسل جیوری کے مطابق مقابلوں میں پہلی پوزیشن ایم سی اے کی طالبہ ثمرہ شیریںنے حاصل کی دوسری پوزیشن پنجاب کالج کے ایم سعد بھٹی اور تیسری پوزیشن این سی بی اے اینڈ ای کی طالبہ مریم رانا نے حاصل کی ،مقابلوں میں جیوری کے فرائض پروگرام آفیسر فواد رفیق اور معروف مصورہ فرح رحمن نے سر انجام دیئے،واضح رہے کہ مقابلوں میں حصہ لینے والوںمیںاربش خالد ،رابعہ خالد،مریم ایوب،نوشین طاہرہ،حمائل عزیز،ثمرہ شیریں، فائزہ نثار،آنسہ افق سجاد،وسیم خالد،مریم رانا ،عریشہ رضا،ثانیہ سندس،محمد نعمان جاوید،محمد فہیم،محمد احمد انصر،حسن نواز خان،سید ناصر علی نقوی،حافظ محمد علی،صابر علی،عقیل احمد،محمد سعد عبدالرحمن بھٹی،محمد ندیم سلطان، ممتاز احمد ،فیض ،محمد ابراہیم، محمد عاتک ،زاہد علی وارثی، ماجد علی وارثی،راعنہ راشد ،وردہ فاطمہ،اطہر اور نقیب راشد شامل تھے۔
تازہ ترین