• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے ریلوے ملتان ڈویژن کو 20کروڑ جاری کر دئیے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹرین حادثات کی روک تھام کیلئے حکومت پنجاب نے ریلوے ملتان ڈویژن کو 20کروڑ روپے جاری کردیئے ، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ کھلے پھاٹکوں کی وجہ سے متعدد بار حادثات رونما ہوچکے ہیں ، چند روز قبل بھی روالپنڈی سے آنے والی مہر ایکسپریس گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی تھی ،جس سے ٹرین ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی ہوگئے تھے۔ مذکورہ گرانٹ سے خان پورسےشورکوٹ تک 121ان مینڈد پھاٹکوں کو مینڈڈکیا جائےگا ۔
تازہ ترین