عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف سن لوملک میں فوج اور عدلیہ کےبغیرجمہوریت ناممکن ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ کل نوازشریف کی تقریر کے بعد الیکشن ہوتے دکھائی نہیں دیتے ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ وہ حدیبیہ پیپر ملز کیس جنوری کے پہلے ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کرنے جارہے ہیں اور اس کیلئے مہنگے وکیل بھی کرلئے ہیں۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ملک میں تمام تر خرابیوں کا ذمہ دار شریف خاندان ہی ہے، ان حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے لگی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان میں نواز شریف ذلیل ہورہے ہیں، نواز شریف سن لیں ملک میں عدلیہ اور فوج کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہوسکتی ۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی ایک وجہ بے روزگاری بھی ہے اور ملک میں سب سے بڑا دہشت گرد رانا ثنااللہ ہے ۔