ملتان (سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ کے 4 تعلیمی بورڈز کے چیئرمینون کا اضافی چارج متعلقہ ڈویژنوں کے کمشنروں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے سمری بنا کر وزیراعلی کو ارسال کردی گئی ہے ،دریں اثناء پنجاب حکومت کے اس فیصلے پر ماہرین تعلیم اور پنجاب بورڈ فیڈریشن نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں انتظامی افسران کو بٹھا کر اداروں کا نظام متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس عمل سے امتحانات کا نظام متاثر ہو گا حکومت ایسے اداروں میں ماہرین تعلیم کو تعینات کرے واضح رہے کہ ملتان سمیت پنجاب کے 7 تعلیمی بورڈز میں چیئرمن کی تعیناتی کے لئے انٹرویوز کا مرحلہ بھی مکمل کیا جا چکا ہے لیکن ان کی تعیناتی التوا کا شکار ہے اس وقت ساہیوال سرگودھا اور گوجرانولہ بورڈز کا اضافی چارج پہلے ہی متعلقہ ڈویژن کے کمشنروں کے پاس ہے اور اب ملتان بہاولپور راولپنڈی اور فیصل آباد کے چیئرمن بورڈز کی نئی تعیناتی ہونی ہے۔