• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولین گول بجلی گھر سے پورے چترال کو بجلی فراہم کی جائے،مولانا عبدالا کبر

پشاور (آئی این پی ) سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گولین گول بجلی گھر سے پورے چترال کو بجلی فراہم کرنا مرکزی وصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ۔ محکمہ پیڈو فوری عملی قدم اٹھا کر اپر چترال کیلئے واپڈا سے بلا تا خیر بجلی خریدے اور اپنے 21 ہزار صارفین کو بجلی فراہم کرے ۔ چترال کے منتخب نمائیندے لوگوں کو ریلیف پہنچانے میں بری طرح ناکامی سے دوچار ہیں ۔ محکموں کی کار کردگی کو اپنے کھاتے میں ڈال کر عوام کو بے وقوف بنا نے کا سلسلہ جاری ہے ۔2015ء سے اپر چترال کے صارفین بجلی کی نعمت سے محروم چلی آرہی ہیں ۔ صوبائی حکومت ، محکمہ پیڈوریشن بجلی گھر کی بحالی میں اپنی ناکامی پر چترالی قوم سے معافی مانگیں ۔انہوں نے کہا کہ چترال میں بروز، ایون ، لوٹکوہ ، شیشی اور آرندو یوسیزمیں ابھی تک بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر مہیا نہیں کئے گئے ہیں ۔ 35 میگا واٹ بجلی آخر کس کو دیا جا رہا ہے جو واپڈا کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔
تازہ ترین