• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ،مرضی سے گھر چھوڑ ا، کسی نے اغواء نہیں کیا ، ہندو خاتون کا عدالت میں بیان

سانگھڑ(نامہ نگار)سنجھورو پولیس نے غازی خان بھٹہ کی رہائشی ہندو خاتون آسیہ اوڈ کو سیکنڈ سول جج سانگھڑ کی عدالت میں پیش کردیا ،خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر گئی تھی اسے کسی نے اغواء نہیں کیا تھا اب وہ اپنی خالہ کے ساتھ رہنا چاھتی ہے ۔ بیان کے بعد عدالت نے آسیہ کواپنی خالہ کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی عدالت نے پولیس اور ورثاء خاتون کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔واضح رہے کہ دو روز قبل آسیہ کی گمشدگی پر ورثاء نے سنجھورو پولیس کے خلاف احتجاج کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ خیرو حاجیانو نامی شخص نے آسیہ کو اغواء کیاہے۔
تازہ ترین