عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے استعفوں کے لیے دی گئی 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن بڑھانے کی وجہ بتادی ۔انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی ابھی تیار نہیں تھے، انہوں نے سات دن کا وقت مانگا تھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ وہ تو حکومت کو ایک دن بھی دینے کو تیار نہ تھے، وہ چاہتے تھے کہ کل ہی اسمبلیوں سے استعفے ان کے منہ پر مار دیے جائیں اور نواز شریف اور شہباز شریف کا دھڑن تختہ کردیا جائے ۔