اسلام آباد (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی کے لئے قانونی مشاورت کا فیصلہ کرلیا‘ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پرویز مشرف وطن واپس آکر کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مشرف نے قانونی مشاورت کے لئے دبئی طلب کیا ہے۔ مشرف نے کیسز پر قانونی مشاورت کیلئے طلب کیا۔ جنوری کے پہلے ہفتے دبئی میں قانونی مشاورتی اجلاس ہوگا۔