• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں جرگہ مشران کی کوششوں سے 9 سالہ دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل گئی

پشاور( وقائع نگار ) پشتون روایات اور دستور کے مطابق مردان میں جرگہ مشران روح الدین عرف جان، حمیداللہ اور حاجی فراج کی کوششوں سے 9 سالہ دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل گئی اور فریقین نے رضائے الہٰی کی خاطر ایک دوسرے کو معاف کردیا، فریقین میں محمد پرویز سٹی صدر پختونخوا ملی عوامی پارٹی و رہنما مرکزی تنظیم تاجران مردان، اور سابق نائب ناظم و رہنما پختونخوا ملی عوامی پارٹی سید قیوم اور عبدالقیوم اور فقیر سید، امیرسید، حضرت سید، سلیم، تیمور اور امین شامل ہیں، اس سلسلے میں حجرہ علاوالدین خان مجید آباد بجلی گھر میں ایک بڑے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی اور معززین علاقہ کی موجودگی میں دونوں فریقین ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوکر خدا کی رضا کے لئے ایک دوسرے کو معاف کیا اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا وعدہ کیا۔
تازہ ترین