• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شینزن اوپن ٹینس، شراپووا کا نئے سال پر فاتحانہ آغاز

عالمی نمبر ایک سیمونا ہیلپ نے امریکی پلیئر نکول گبس کو شینزن اوپن میں شکست دے دی ،جبکہ ماریہ شراپووا نے بھی اسٹریٹ سیٹس میں رومانیہ کی ماہیلا بوزرنسکو کو افتتاحی میچ میں ہرا دیا۔

سیمونا ہیلپ نے نکول گبس کو 6مقابلے میں4اور 6کے مقابلے میں1 سے شکست دی جبکہ چین کی ینگ ینگ نے ایوجینا راڈینا کو 6مقابلے میں2اور 7مقالبے میں5سے زیر کیا۔

روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا نے بوزرنسکو کو اسٹریٹ سیٹ میں 6کے مقابلے میں3اور 6کےمقابلے میں0سےہرایا۔

شینزن میں اپنی جیت کے حوالے سے کہا کہ یہ رواں برس کی میری پہلی فتح ہے، میں بہت خوش اور ان لمحات کو انجوائے کر رہی ہوں۔

شراپووا کو اگلے مرحلے میں 2017 کی رنز اپ الیسن رسکے کا سامنا ہے، جنہوں نے چین کی وینگ کیانگ کو شکست دی۔

علاوہ ازیں ڈانکا کووینک نے یونان کی ماریہ سکاکاری کو 4کےمقابلے میں6،6کےمقابلے میں2اور 6کے مقابلے میں3اور میزبان ملک کی زین شوئی نے روس کی اینا بلنکووا کو 6کےمقابلے میں3، 6کےمقابلے میں4سے زیر کیا۔   

تازہ ترین