• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فعال این جی اوز کی رجسٹریشن میں روکاٹیں دور کی جائیں، احسن اقبال

Todays Print

اسلام آباد(نیوز ایجنسیز) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نےمتعلقہ حکام کو ہدایت کی ہےکہ مستند اور فعال غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی رجسٹریشن کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ترقی کے شعبے میں فعال غیر سرکاری تنظیموں کی خدمات کو سراہتا ہے۔ وفاقی وزیر نے غیر سرکاری تنظیموں کے امور میں شفافیت کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پورے ملک میں کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں کسی خاص تنظیم کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام صوبے ایک صفحہ پر متفق ہیں۔

تازہ ترین