فیصل آباد(نیوز ایجنسی ) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ʼسعودی عرب میں کوئی این آر اوریا دھرنا پلان زیرِ بحث نہیں، نوازشریف کو نااہل کرنے اور کرانیوالے شرمندہ ہونگے، شیخ رشید اور عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، کوئی بعید نہیں کہ یہ لوگ یا تو سسٹم پر حملہ کردیں گے یا پھر خودکشی کرلیں گے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کوئی دھرنا پلان زیر بحث نہیں اور نہ کوئی این آر او ہو رہا ہے ، میاں صاحبان مسلم امہ کو درپیش چیلنجز میں کردار ادا کرنے کیلئے سعودی عرب میں ہیں۔ساتھ ہی انکا کہنا تھا کہ ʼووٹرز، پارلیمنٹ اور شہبازشریف نوازشریف کے ساتھ ہیں۔رانا ثنا کا مزید کہنا تھا کہ ʼجس طرح کی گفتگو شیخ رشید نے آج سپریم کورٹ کے باہر کی، وہ بہت افسوسناک بلکہ سسٹم اور اداروں کیلئے خطرناک ہے۔انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ شیخ رشید کے سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کہا جارہا تھا کہ(سانحہ ماڈل ٹاؤن )باقر نجفی رپورٹ میں بڑے راز ہیں، اب رپورٹ سامنے آگئی اور اگر اس میں کوئی ایسی بات ہے کہ میں نے فائرنگ کا حکم دیا تو اس کو سامنے لائیں، یہ لوگ 15 دن سے اس رپورٹ کو وینٹی لیٹر پر لگا کر شور مچارہے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ ʼقیمتیں اس مرتبہ بڑھی ہیں تو اگلی بار کم ہوجائی گی۔پیپلز پارٹی کے دور میں تو روز بڑھ رہی تھیں۔