کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ یونائٹیڈ پارٹی کی مرکزی صدر سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو مجموعی طور تباہ کردیا ہے،بنیادی انفراسٹرکچر کی تباہی کے بعد کاشکاروں کو تباہ کرنے میں پی پی نے کوئی کمی نہیں چھوڑی حالیہ وقت میں گنے کے کاشکاروں کو ملوں کے طے شدہ نرخ 182 روپے نہ دینا حالیہ حکومت کی مل مافیا سے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے ،سب کو معلوم ہے کے سندھ میں گنے کی ملوں کا ڈان کون ہے،جس کے کہنے پر مل مالکان من مانی کر رہے ہیں،حکمران گنے کےکاشکاروں اور سندھ کی باشندوں کو بے وقوف بنا رہے،ہم اس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ گنے کی ملیں فوری چلائی جائیں اور گنے کے کاشکاروں کے جائز حقوق دیئے جائیں۔