• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی محاذ آرائی کی سیاست سےملک کو نقصان پہنچا ،اسد قیصر

ہیلی فیکس(زاہدانور مرزا )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سپیکر کے پی کے اسبملی اسد قصیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ نے کسی وزیراعظم کو کرپشن کے الزام میں نااہل کیا ہےجس کے بعد کوئی بھی شخص کرپشین کرنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلی فیکس پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ اور پارٹی چیئرمین عمران خان کی سپریم کورٹ سے باعزت بری ہونے کی خوشی میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ سال ہونے والے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کو عبرت ناک شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ میاں نواز شریف محاذ آرائی کی سیاست کرکے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما صاحبزادہ جہانگیر خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور ملک میں اس وقت الیکشن کی ضرورت ہے۔ ممبر یورپین پارلیمنٹ امجد بشیر نے کہا کہ میں یورپین پارلیمنٹ میں پاکستان کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔ مسئلہ کشمیر کیلئے مضبوط پاکستان ضروری ہے۔ انیل مسرت نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی پاکستان کو عمران خان جیسی قیادت کی اشد ضرورت ہے۔
تازہ ترین