• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسری جوبلی انشورنس اسنوکر چیمپئن شپ5جنوری سے شروع ہوگی

Third Jubilee Insurance Snoker Championship Will Starts From January 5

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تیسری جوبلی انشورنس نیشنل جونیئر انڈر18اور دسویں انڈر21اسنوکر چیمپئن شپ پانچ جنوری سے پاکستان اسپورٹس بورڈ اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائیں گی۔

دونوں ایونٹس میں ورلڈ انڈر 17اسنوکر چیمپئن اور قومی چیمپئن نسیم اختر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ یہ بات پی بی ایس اے کے صدر منور حسین شیخ نے منگل کو کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔

اس موقع پر پی بی ایس اے کے چیئرمین عالم گیر شیخ، محمد عرفان موتن، ایم ڈی جوبلی انشورنس طاہر احمد، سید عثمان قیصر، ذوالفقار رمزی اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایاکہ چیمپئن شپ پانچ سے19جنوری تک جاری رہیں گی۔

انڈر18 میں ملک بھر سے33اور انڈر21میں 34نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ ان کھلاڑیوں کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ہر گروپ سے ٹاپ دو کیوسٹ پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے۔

فاتح کھلاڑی کو 50ہزار جبکہ رنر اپ کو25ہزار روپے ملیں گے اس کے ساتھ ساتھ سیمی فائنلسٹ کو15اور کوارٹر فائنلسٹ کو پانچ ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔ مجموعی طور پر ایونٹ کی انعامی رقم ایک لاکھ30ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

اس کے بعد لاہور میں دوسری نیشنل ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ 27جنوری سے 2فروری تک منعقد ہوگی جس میں عمران شہزاد اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ اس چیمپئن شپ میں ملک بھر40سال سے زائد عمر کے 32کیوئسٹ شرکت کریں گے ۔

تازہ ترین