مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ سےفلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ صدر ٹرمپ کے فیصلے بعد سے ابتک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 14 ہوچکی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سترہ سالہ نوجوان مصعب التمیمی رام اللہ کا مضافاتی دیہات دیرنظام میں اسرائیلی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہوا۔
التمیمی اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا القدس کو اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کرنے کے خلاف نکلے گئے مظاہرہ میں شریک تھا، جہاں پر قابض فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کی شیلنگ، ربڑ اور دہاتی گولیوں سے فائرنگ کی۔
امریکی صدر کے متنازعے فیصلے کے بعد اسرائیلی فائرنگ سےابتک 14فلسطینی شہید اور 243 زخمی ہوچکے ہیں۔