چکوال(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے دی جانے والے دھمکیوں پر تمام سیاسی جماعتیں چاہیے وہ پارلیمنٹ کے اندر ہیں یا پارلیمنٹ سے باہر ہیں ان کی آل پارٹیز کانفرنس فوری طور پر منعقد ہونی چاہیے اور متفقہ اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جانا چاہیے۔ عزت اور غیرت سے جینا اب پوری قوم کا موقف ہونا چاہیے اور یہ پیغام پوری دنیا کو دیا جانا چاہیے۔ وہ حلقہ پی پی بیس کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں یہاں آمد پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔