• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :سیزنل انفلوائنزہ سےمزید3جاں بحق،تعداد 16ہوگئی

Influenza Death Toll In Multan Rises To 16

ملتان کے نشتر اسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران سیزنل انفلوئنزہ میں مبتلا 3 مریض دم تور گئے ،مرض سےجاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔

ملتان میں سیزنل انفلوائنزہ اب تک بے قابو ہے ، حکومت پنجاب کے اعلانات اور محکمہ صحت کے دعوے کے باوجود سیزنل فلوائنزہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 20 روز میں سیزنل انفلوائنزا سے مرنے والے 16 افراد میں 8مرد اور 7 خواتین شامل ہیں ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران انفلوائنزہ کے شبہے میں مزید 8 مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں 3 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نشتر اسپتال میں اس وقت 31 مریض زیر علاج ہیں جبکہ اب تک 82 رپورٹ ہونے والے کیسز میں 33 افراد میں ایچ ون ، این ون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوائنزہ کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے 3 ڈاکٹرز میں بھی ایچ ون، این ون وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

تازہ ترین