جناب چیف جسٹس نے ارشاد فرمایا ہے کہ ہم عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت اور فراہمی کویقینی بنانے کے لئے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات فراہم کریں گے یہ اقدام نہایت قابل تعریف ہے اس سلسلے کی ابتدا سندھ کے دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی سے متعلق کراچی میں صاف پانی کی فراہمی اور ٹینکر مافیہ کی سرگرمیوں کے بارے میں ہے ۔ دیکھتے ہیں کہ سندھ حکومت ان ہدایات پر کس قدر اور کب عمل کرتی ہے ۔دوسرا پنجاب میں پینے کے پانی کی کوالٹی کو بہتر بنانے اور اس میں آرسنک کی مقدار کو ختم کرنے کا اہتمام کیا جانا ہے۔ چیف جسٹس نے ہسپتال کا معائنہ کیا اور یہاں جو کمزوریاں نمایاں ہوئیں ان کے ازا لے کے لئے بھی حکومت پنجاب کو سفارشات سے آگاہ کردیا ہے یہ اقدام نہایت مستحسن ہیں دوسرے صوبوں کے اداروں کی کمزوریاں دور کرنے کے لئے چیف جسٹس صاحب جلد ہدایات فرمائیں گے۔ یہ سلسلہ جاری رہا تو غافل انتظامیہ خواب گراں سے جاگے گی اورعوام کو ان کے بنیادی حقوق مہیا ہونگے ۔