کراچی(اسٹاف رپورٹر) 54 ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ہفتے سے اسلامیہ کلب کراچی میں شروع ہوگی۔ عاصم قریشی ٹاپ سیڈ ہونگے، عائشہ شرجیل خواتین سنگل میں اعزاز کا دفاع کریں گی، جبکہ پاکستان واپڈا مردوں اور خواتین مقابلے میں دفاعی چیمپئن ہے۔ اس بات کا اعلان جمعے کو میزبان کراچی کے صدر اظہر خورشید، توقیر مہاجر اور دیگر نے کیا۔