• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنٹرل جیل پشاورمیں قیدیوں کے مابین بیڈمنٹن کے مقابلے

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کی ضلعی حکومت کے زیر اہتمام سنٹرل جیل پشاورمیں قیدیوں کے مابین بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کاا نعقاد کیا گیا جس کا فائنل جمعہ کے روز سنٹرل جیل پشاورمیں منعقد ہواجس میں ناظم اعلیٰ پشاورمحمدعاصم خان ‘آئی جی جیل خانہ جات شاہد اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور مسعود الرحمان ‘ڈسٹرکٹ سپورٹس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین مینا خا ن آفریدی ‘ وائس چیئرمین حاجی ہدایت اللہ‘ ڈسٹرکٹ ممبران نوید ا رمڑ ‘لیاقت خان ‘انجینئر محمد فہیم ‘ تقدیر علی اوردیگر نے شرکت کی ‘ اس موقع پر ناظم اعلی پشاورمحمدعاصم خان نے میچ کے اختتام پر قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی حکومت قیدیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور اس مقصد کیلئے قیدیوں کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کیلئے دوسری مرتبہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا ہے تاکہ قیدیوںکو صحت مندانہ ماحول کیساتھ معاشرے کا مفید شہری بننے اور وہ جرائم سے توبہ تائب ہوکر کامیاب عملی زندگی کی طرف لوٹ آئیں انہوں نے مستقبل میں مزید کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے اور ضلعی حکومت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کا سامان مہیا کرنے کا بھی اعلان کیا - اس موقع پر ناظم اعلی محمد عاصم خان نے ضلعی حکومت کی جانب سے لاکھو ں روپے کا کھیلوں کا سامان جیل انتظامیہ کے سپرد کیا ‘ پروگرام کے آخر میں ناظم اعلیٰ پشاور ‘ آئی جی جیل خانہ جات اورڈسٹرکٹ ممبران نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
تازہ ترین