• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھیانی تحریک کی سابق مرکزی صدر زاہدہ شیخ انتقال کر گئیں

Former Central President Died Of Sindhiyani Movement

سندھیانی تحریک کی سابق مرکزی صدر زاہدہ شیخ حیدرآباد میں انتقال کرگئیں، وہ شوگر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

زاہدہ شیخ بزرگ قوم پرست سیاستدان رسول بخش پلیجو کی اہلیہ تھیں، عوامی تحریک نے زاہدہ شیخ کے انتقال پر 10روزہ سوگ کا اعلان کیاہے۔

ترجمان عوامی تحریک کے مطابق زاہدہ شیخ کی تدفین آج قمبر شہر میں کی جائے گی۔

ضیاء کی آمریت کے دور میںسندھ سے اٹھنے والی غیر معروف مگر متوسط اور نچلے طبقے کی سندھیانی تحریک کی ابتدا بدین اور ٹھٹھہ کے اضلاع میں ہوئی تھی مگر کچھ ہی وقت میں دیگر اضلاع میں بھی پھیل گئی۔

سندھیانی تحریک نے سندھ میں خواتین کے حقوق کےلیے جدوجہد کی اور صوبائی خودمختاری، طبقاتی تفریق، صنفی امتیاز سمیت کاروکاری ، قران سے شادی اور جائیداد میں عورتوں کو حق سے محروم رکھنے جیسے مسائل کے خلاف آواز بلند کی۔

تازہ ترین