وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام کی خدمت کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں، مساجد کی سولرائیزیشن کررہے ہیں جبکہ آئمہ کو ماہوار وظیفہ دیا جائے گا۔
دفاع پاکستان کونسل کے وفد نے مولانا سمیع الحق کی قیادت میں وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک سےملاقات کی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی نےجب اقتدارسنبھالاتو اداروں کی صورتحال ناگفتہ بہہ تھی ۔
ان کا کہناتھا کہ مختلف شعبوں میں اصلاحات کی گئیں، تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن پاک لازمی قرار دیا گیا، قرآن پاک کا ترجمہ نصاب میں شامل کیاگیا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام اورمذہب کی خدمت اورسب کو یکساں حقوق دینےپر یقین رکھتی ہے۔