• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران آف شور شادی میں بھی ماہر ہیں، حافظ حمداللہ

Imran Also Experts In Marriage Hafiz Hamdullah

جے یوآئی(ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کاکہناہے عمران خان آف شور کمپنی کی طرح آف شورشادی میں بھی مہارت رکھتے ہیں، معاملے کی تحقیقات جے آئی ٹی سے کرائی جائیں۔

مسلم لیگ ن کےامیرمقام کہتے ہیں شادیاں عمران خان کامشغلہ بن گیاہے، ان کی قسمت میں شادیاں ہی لکھی ہیں،وزیراعظم بننانہیں۔

پی پی رہنما عاجز دھامرہ کہتےہیں کہ عمران خان شادی چھپا کر صادق اورامین نہیں رہے۔

عمران خان کی تیسری شادی پرجمعیت علمائے اسلام (ف )کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کہتے ہیں کہ تحقیقات میں اگریہ ثابت ہوجائے کہ متعلقہ خاتون نےعمران کےدباؤ میں آکر سابق سے علیحدگی اختیار کی تویہ اسلام کی رو سے غلط ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرہ نے کہا کہ شادی کرنا عمران خان کا حق سہی لیکن اسےچھپاکروہ صادق اورامین نہیں رہے۔

وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے مبارک باد دیتے ہوئے پیش گوئی کی کہ الیکشن تک وہ ایک اور شادی کریں گے۔

رہنمااے این پی شاہی سید نے کہا ہے کہ شادی عمران خان کا حق ہے، عمران خان خود چاہتے ہیں کہ ان کی ذاتی زندگی کا ذکر ہو۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناتھا کہ نہیں پتا کہ عمران خان نے شادی کی ہے یا نہیں،اگرکی ہے تواچھا کام کیا ہے۔

تازہ ترین