اسلام آباد (صالح ظافر) سابق وزیراعظم نواز شریف پیر کو چکوال میں اہم سیاسی اعلان کریں گے۔ وہ گزشتہ ماہ انتقال کر جانے والے رکن پنجاب اسمبلی مرحوم چوہدری محمد لیاقت کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے چکوال کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے بتایا ہے کہ نواز شریف دوپہر کو چکوال پہنچیں گے۔