کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ترجمان نے بعض چینلز پر چلنے والی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا اصل محرک مولانا فضل الرحمان کو قرار دیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان نے اسے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور یہ قطعی من گھڑت اور گمراہ کن ہے، ترجمان کا کہنا تھا اس قسم کی خبر چلانے کا مقصد موجودہ حساس صورتحال میں صوبائی حکومت کے جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کی سازش ہے، ترجمان نے کہا کہ چینلز اور اخبارات کو ایسی بے بنیاد خبریں چلانے سے گریز کرنا چاہیے۔