الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سے 24 گھنٹے پہلے نوازشریف کی چکوال آمد پر ن لیگ کے امیدوار حیدر سلطان کو نوٹس جاری کردیا ۔
الیکشن کمیشن نے نوٹس میں ن لیگی امیدوار سے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے خاتمے کے بعد کوئی جلسہ یا جلوس یا عوامی اجتماع نہیں ہوسکتا ۔
الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا کہ نوازشریف کی آمد پر انتخابی قواعد و ضوابط اور قوانین کا خیال رکھا جائے ۔