• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی فروری تک حکومت کےجانے کی پیشگوئی

Sheikh Rasheedan Other Predictions About Government Tenure In February

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے فروری 2018ء تک حکومت کے جانے کی پیشگوئی کردی اور کہا کہ پہلے مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی اب حکمران 23 فروری بھی نہیں دیکھ پائیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ2018 نواز شریف اور ان کی باقیات کے خاتمے کا سال ہے، پوری قوم فوج اور عدلیہ کےساتھ کھڑی ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ وقت آنے پر اسمبلی سے استعفیٰ بھی دے دیں گے،آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ، جنوری کے آخری ہفتے سے فروری کے آخری ہفتے تک یہ سب لوگ فارغ ہوجائیں گے۔

تازہ ترین