وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ کہتا ہے پورے ملک میں انتشار پھیلاؤں گا، یہ کیا ہورہا ہے، انتشار پھیلانے والی قوتوں کوعوام کبھی معاف نہیں کرےگی۔ یہ سب جانتے ہیں وہ کس کےاشارے پر ایک رات میں کینیڈاسےپاکستان آتےہیں، ان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتوں کو از خود نوٹس لینا چاہیے ،اس طرح کی روایات کو ختم ہونا چاہیے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت گرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جوکچھ ہورہاہے، تمام نکتوں کو عوام جوڑ کر سمجھ سکتی ہے کہ کیا ہو رہا ہے، یہ لوگ پاکستان کی عوام کے دشمن ہیں، یہ چاہے کچھ کرلیں پاکستان میں وقت پر سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات ہوں گے، پاکستان میں جمہوریت اسی طرح مستحکم رہے گی، ہماری حکومت نے گزشتہ 4سال میں کام کرکے دکھایا ہے۔