• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: انفلو ائنزا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہو گئی

Multan Total Cases Of Influenza Reaches 28

ملتان میں سیزنل انفلو ائنزا پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ملتان کی رہائشی مزید ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ، جاں بحق افراد کی تعداد 18 تک جا پہنچی ہے ،سیزنل انفلو انزا کے شبہ میں مزید چھ افرادکو نشتر اسپتال لایا گیا۔

محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطابق مریضہ کی عمر 75 سال تھی اور وہ ہیپاٹائٹس کی مریضہ تھی ، گزشتہ 24 دنوں میں 120 مریضوں کو سیزنل انفلوائنزا کے شبہ میں نشتراسپتال لایا گیا جبکہ 56 مریضوں میں سیزنل انفلوائنزا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق 5 ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی سیزنل فلو سے متاثر ہوئے ہیں ۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ رات ڈینگی بخار کا بھی پہلا مریض رپورٹ ہوا, جو تین گھنٹے تک ایمرجینسی میں داخل رہنے کے بعد دم توڑ گیا دم توڑنے والے 27 سالہ یاسین وقاص کا تعلق ملتان سے ہے ۔

تازہ ترین