• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ نے وزیر اعظم کی جانب سے ماجد جہانگیر کو25لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ حکومت فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپور اقدامات کو یقینی بنارہی ہے جبکہ ماضی کے فنکاروں کے علاج معالجہ اور مالی مدد کی فراہمی ان کی خدمات کا اعتراف اور حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے ٹی وی کے شہرت یافتہ فنکا ر ماجد جہانگیر کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دینے کے موقع پر کیا۔ گورنر سندھ نے ماجد جہانگیر کو علاج معالجہ کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی بھی کرائی ۔ اس موقع پر شہرت یافتہ فنکار ماجد جہانگیر کی اہلیہ صبا ماجد بھی موجود تھیں ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ماجد جہانگیر بھی ان با صلاحیت فنکاروں میں سے ایک ہیں جنھوں نے اپنی اداکاری کے جوہر سے ہر سین میں جان ڈال کر اسے حقیقت کے روپ میں پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فنکاروں کی کفالت ، فلاح و بہبود اور مالی مدد کے لئے لیجنڈ ٹرسٹ بھی قائم کررکھا ہے جہاں سے فنکاروں کو ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے ، ٹرسٹ کو چلانے والے بھی ماضی کے عظیم فنکار ہیں تاکہ فنکاروں کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے ۔ ملاقات میں شہرت یافتہ فنکار ماجد جہانگیر نے مالی مدد کرنے اور علاج و معالجہ کی یقین دہانی کرانے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔
تازہ ترین